دوسرے ون ڈے میں پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر
لڑکھڑا گئی، پوری ٹیم 203 رنز بنا کر آؤٹ
ہوگئی، حسن علی اور سرفراز کے درمیان 90 رنز کی شراکت نے قومی ٹیم کوبہت اچھا
سہارا دیا۔
ڈربن میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے
ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دھوکا دے گئی،
ابتدائی 112 رنز پر 8 کھلاڑی آوَٹ ہو گئے، اس موقع پر حسن علی اور سرفراز نے ذمہ
دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز کی شراکت قائم کی۔
پاکستانی اوپنرز امام الحق 5 رنز اور فخر زمان 26 رنز بنا کر پویلین
لوٹے، بابر اعظم 12رنز محمد حفیظ 9 رنزشعیب ملک 21، شاداب خان 18، حسین طلعت 2 اور
فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے وکٹیں گنوا گئے۔
حسن علی نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتےہوےَ 55 گیندوں پر 5 چوکوں
اور 3 چھکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی، سرفراز احمد نے 41 رنز کی اننگز میں
2 چوکے لگائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے اینڈائل فلیکوایو نے 4 اور تبریز شمسی نے
3 وکٹیں حاصل کی۔
پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست
دیکر 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے جبکہ ٹیسٹ سیریز میں قومی
ٹیم کو 0-3 کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
No comments:
Post a Comment